بورے والا، ڈکیت گینگ کا کارندہ پکڑا گیا، اسلحہ برآمد
بورے والا ( نمائندہ دنیا)تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا ۔
دوران تفتیش زیر حراست ملزم سے وارداتوں میں استعمال کیا گیا اسلحہ برآ مد ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صد رپولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا زیر حراست ڈاکو ضیاء سکنہ گرین ویلی بورے والا نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر تین ماہ قبل امتیاز کو لوٹ لیا تھا جس پر تھانہ صدر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش جا ری رکھی تو مذکورہ ملزم پکڑا گیا۔