چائلڈ پروٹیکشن بیورو،بھیک مانگتے کچرا چنتے 3بچے تحویل میں لے لئے
ملتان (لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بھیک مانگتے کچرا چنتے 3 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ۔
حفاظتی تحویل میں ْلئے گئے بچوں میں 12 سالہ جمشید، 7 سالہ عمر، 9 سالہ عدیل شامل ہیں بچوں کو وہاڑی چوک اور جنرل بس سٹینڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔