بھتہ طلب کرنے ، فائرنگ کے الزام میں ایک شخص پر مقدمہ
ملتان(کرائم رپورٹر ) شہری کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
نیوملتان پولیس کو فضل عباس نے بتایا کہ ملزم حسنین عباس نے مجھ سے بھتہ کا تقاضہ کیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔