کسان گندم کی کاشت ربیع ڈرل کے ذریعے کریں، محکمہ زراعت

کسان گندم کی کاشت ربیع ڈرل  کے ذریعے کریں، محکمہ زراعت

ملتان(وقائع نگار خصوصی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی بھرپور پیداوار کیلئے زمین کی تیاری بنیادی اہمیت کی حامل ہے ۔

کاشتکار گندم کی کاشت ربیع ڈرل کے ذریعے کریں۔دھان کے وڈھ میں گندم کی بوائی سپر سیڈر سے کریں۔کپاس کے وڈھ میں روٹاویٹر چلا کر زمین بھربھری کر لیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ گندم کے اُگاؤ کیلئے زمین اچھی وتر حالت میں ہو۔گندم کی کاشت کیلئے 20نومبر تک شرح بیج40 تا45 کلو گرام فی ایکڑرکھیں اور بیج کے اُگاؤ کی شرح85فیصد سے زائد ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں