نشہ نہ ملنے پر نشئی کی خودسوزی کی کوشش

نشہ نہ ملنے پر نشئی کی خودسوزی کی کوشش

ملتان( کرائم رپورٹر ) نشے کے عادی شخص نے نشہ نہ ملنے پر خود کو آگ لگالی تشویشناک حالت میں برن یونٹ منتقل کردیا گیا ۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے محلہ طاقیہ جعفر شاہ کا رہائشی شخص جو نشے کا عادی بتایا گیا نے نشہ نہ ملنے کی وجہ سے خود کو آگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی ،جس کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں