میپکو ،واپڈا ہسپتال کے مابین ملازمین کے علاج کا معاہدہ

میپکو ،واپڈا ہسپتال کے مابین  ملازمین کے علاج کا معاہدہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اورواپڈا ہسپتال ملتان کے مابین میپکو ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 2سالہ معاہدہ طے پاگیاہے ۔

ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود امجد چغتائی، ڈائریکٹر ایڈمن میپکووجاہت بُچہ، ڈائریکٹرجنرل میڈیکل سروسز واپڈا لاہورڈاکٹر حسن اختر ، ڈائریکٹر ایڈمن واپڈا خضر حیات اورڈائریکٹر ایم ایس واپڈا ڈاکٹر شازیہ نے لاہور میں معاہدے کے دستاویزات پر دستخط کئے ۔ ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود امجد چغتائی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی میپکو کے ہزاروں حاضر سروس / ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں