بدترین مہنگائی،غریب کی قوت خرید جواب دے گئی
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑ سرگانہ میں خود ساختہ بدترین مہنگائی نے غریبوں کا برا حال کر دیا ،ان کی قوت خرید جواب دے گئی۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دکانوں پر سبزیوں کے ریٹ سن کر غریب پر سکتہ طاری ہو جاتا ہے ،من مرضی کے ریٹ لگانے پر ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے اقدامات بھی ناکافی ثابت ہو رہے ہیں ، مارکیٹ میں اس وقت کوئی ایسی سبزی یا پھل دستیاب نہیں جسے غریب خرید کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے ، اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ گرانفروشوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے ۔