مزید دو بجلی چور پکڑے گئے ، مقدمات درج

مزید دو بجلی چور پکڑے  گئے ، مقدمات درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )میپکو ٹیم کی کارروائی ،مزید دو بجلی چور پکڑے گئے ۔

تفصیل کے مطابق ایس ڈی او میپکو کوٹ ادو محمد عمر فاروق کی ٹاسک فورس ٹیم نے رپورٹ دی کہ ٹی ڈی اے 522 میں فدا حسین کا میٹر چیک کیا جوٹرمینل سے ڈائریکٹ تار لگا کر اور محمد اسلم خان موضع ٹبہ مستقل شرقی کا میٹر چیک کیا جو بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا ۔ پولیس نے ایس ڈی او میپکو کوٹ ادو کی رپورٹ پر دونوں بجلی چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں