وارداتیں، شہری موٹرسائیکلوں، نقدی اور سامان سے محروم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )چوری ،ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں، نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔
صابر حسین موٹر سائیکل پر کھانا لے کر سندیلہ چوک سے اپنے گھر کی طرف ٹی پی لنک روڈ جا رہا تھا کہ 40 ہزار پلی کے نزدیک کلا شنکوف سے مسلح تین افراد زبردستی روک کرموٹر سائیکل ،9500روپے نقدی،چھین کر فرار ہو گئے ۔موضع کھائی چک سوئم کے رہائشی منظور حسین کی قل خوانی کے دوران عید گاہ کے نزدیک کھڑی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔پتل روڈ کا رہائشی محمد رمضان مکان کو تالا لگا کر شادی کے فنکشن میں شادن لنڈ چلے گیا،واپس آیا تو دو لاکھ مالیت کا سامان چوری ہوچکا تھا۔ مرکز جماعت اسلامی کی گلی میں رہائش پذیر شیخ مظفر حمید ایڈوکیٹ کی بھابی جو اپنے والدین کے گھر گئی ہوئی تھی کہ چور گھر سے سلائی مشین ،فرج سٹیبلائزر اوراستریاں چوری کر کے لے گئے ۔سید خالد حسین وارڈ نمبر 13 کے گھر کے باہر لگا ہوا گیس کا میٹر ، ذیشان عمر کی آئل ملز میں بندھی ہوئی ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی بکریاں چوری ہوگئیں۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔