خانیوال میں پٹرول اور گیس کی سرعام غیرقانونی فروخت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پٹرول اور گیس کی غیرقانونی فروخت دھڑلے سے جاری ،کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ،انتظامیہ اور پولیس کارروائی سے گریزاں۔
تفصیل کے مطابق خانیوال میں جگہ جگہ پٹرول اور گیس کی غیرقانونی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے ،ان پر کوئی بھی حفاظتی اقدامات موجود نہیں جس کی وجہ سے اگر کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے تو کئی قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں ۔شہریوں کی بڑی تعداد نے آئی جی پنجاب ،آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی پٹرول اور گیس کی فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔