ڈینگی کے 6مصدقہ،7مشتبہ مریض نشتر میں زیر علاج
ملتان(لیڈی رپورٹر رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں ڈینگی میں مبتلا چھ اور شبہ میں سات مریض زیر علاج ہیں ۔
تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شبہ میں زیر علاج دو اور مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آئی سو لیشن وارڈ میں ڈینگی میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شبہ میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے ۔