زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی 3بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات

 زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی 3بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنرکے چھاپے ،زگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہ کرنے والے 3بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری نے نواحی موضع چودھری میں زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر مراس بھٹہ خشت،ملک اکرم بھٹہ خشت اور ون سٹاربھٹہ خشت بھٹوں کے مالکان غلام عباس،نویدچودھری اور عامررضا شاہ کے خلاف تھانہ سٹی میں استغاثے بھجوا دیے ،پولیس نے اسسٹنٹ کمشنرکی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں