ایڈوائزر وفاقی محتسب ملتان18 نومبر کو بوریوالا کا دورہ کرینگے

ایڈوائزر وفاقی محتسب ملتان18  نومبر کو بوریوالا کا دورہ کرینگے

بورے والا(سٹی رپورٹر )ایڈوائزر و انچارج وفاقی محتسب ملتان ریجن محمود جاوید بھٹی وفاقی محتسب عوام کو دہلیز پر سستا،فوری اور ۔

بلامعاوضہ انصاف فراہم کرنے اور آگاہی مہم کے سلسلے میں 18 نومبر کو بورے والا کا دورہ کریں گے ،صبح 9.30 پر پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز میں اساتذہ کرام اور طلبہ کے سیمینار میں شرکت کریں گے اوربعد ازاں جناح ہال بلدیہ میں کھلی کچہری لگائیں گے اور اداروں کے خلاف شکایات کی سنیں گے ۔محمود جاوید بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری ادارے کی اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اپنی شکایات وفاقی محتسب آفس میں درج کرائیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں