بی ایس کی طالبہ اغوا ء،پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے والا پکڑا گیا

بی ایس کی طالبہ اغوا ء،پولیس کو  جھوٹی اطلاع دینے والا پکڑا گیا

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)بی ایس کی طالبہ اغوا ء،15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے کو پولیس نے دھر لیا

۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ وارڈ نمبر 14 سی کے رہائشی اللہ بخش کھوسہ کی بیٹی 23 سالہ رمشہ بی بی جو پوسٹ گریجویٹ کالج میں بی ایس کی طالبہ ہے کو کالج جاتے ہوئے نامعلوم نے اغوا کر لیا۔ ٹبہ غیر مستقل شرقی کے قاسم جھپیل نے 15 پر کال کی کہ قدیر نے اس سے 2 لاکھ روپے چھین لیے ہیں اور فائرنگ بھی کی ہے ۔پولیس کے موقع پر پہنچنے پر کال جھوٹی ہونے پرقاسم جھبیل کو گرفتار کر لیاگیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں