انسداد سموگ اقدامات کی خلاف ورزی سمیت مختلف جرائم پر 35افراد پر مقدمات
ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے آلودگی پھیلانے۔
، حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کے انسدادی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے ، دکانیں، ہوٹل کھول کر خریدے فروخت کرنے ،تیز رفتار گاڑیاں چلانے ایل پی جی گیس ری فلنگ اور بجلی چوری کرنے کے الزام میں 35 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔