بجلی چوری کے رجحان میں کمی نہ آسکی،86صارف پکڑے گئے،51لاکھ جرمانہ

بجلی چوری کے رجحان میں کمی نہ آسکی،86صارف پکڑے گئے،51لاکھ جرمانہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور۔

 نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ایک روز میں مزید86افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔67بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 51 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ7لاکھ60ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیاگیا۔14نومبر2024ء کو ملتان سرکل میں16بجلی چوروں کو11لا کھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور16 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں6افراد کواایک لاکھ روپے جرمانہ عائد اور6ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں9بجلی چوروں کو13 لاکھ روپے جرمانہ عائداور2 ایف آئی آرز درج ، بہاولپور سرکل میں9 صارفین کو4لاکھ 80ہزارروپے جرمانہ عائداور9 مقدمات درج ،ساہیوال سرکل میں8 بجلی چوروں کو4لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد اور7افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں11صارفین کو3 لاکھ روپے جرمانہ عائداور 7ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں12صارفین کو 3لاکھ90 ہزار روپے جرمانہ عائد اور9مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں6بجلی چوروں کو4لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد ، خانیوال سرکل میں9 صارفین کو5لاکھ70ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیااور مختلف پولیس اسٹیشنوں میں7ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔ جنوبی پنجاب میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن میں ایک روز میں مزید 4کروڑروپے واجبات /بقایاجات /رننگ بل وصول کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں