ساتھی مزدورکی بھٹہ پر کام کرنیوالے لڑکے سے زیادتی

 ساتھی مزدورکی بھٹہ پر کام  کرنیوالے لڑکے سے زیادتی

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ساتھی مزدور کی بھٹہ خشت پر کام کرنے والے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی۔

 ، پولیس نے لڑکے کا میڈیکل کرانے کے بعد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پنا ہ کے رہائشی محمد یونس راجپوت کا 14 سالہ بیٹا جو جنوں موڑبھٹہ خشت پر کام کرتا تھا کہ گزشتہ روز دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ساتھی مزدور ثاقب علی نے اسے اینٹوں کی اوٹ میں قابو کر لیا اور زبردستی ہو س کا نشانہ بنایااور فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ صدر نے متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کرانے کے بعد اس کے والد محمد یونس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں