شہید اے ایس آئی کے بیٹے بیٹی کی شادی میں پولیس باراتی

  شہید اے ایس آئی کے بیٹے  بیٹی کی شادی میں پولیس باراتی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)نواحی علاقہ چوک سرور شہید میں شہید پولیس اے ایس آئی کے بیٹے اور۔

 بیٹی کی شادی میں پولیس باراتی بن گئی،پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے بارات کا استقبال کیاگیااور شہید کے بچوں کے شادی کے انتظامات بھی سنبھال لیے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے شہید اہلکار کے بیٹے اور بیٹی کو سلامی اور گفٹس بھی دئیے ۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں شہید پولیس اے ایس آئی ملازم حسین کے بیٹے اور بیٹی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی،ڈی پی او سید حسنین حیدر،ڈی ایس پی سرور شہید اور دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے بارات کا استقبال کیا،اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے بارات کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شادی میں شرکت کا مقصد یہ بتانا تھا کہ شہداء کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،پولیس افسر اور اہلکار ایک خاندان کی طرح ہیں،انکے دکھ اور سکھ میں ہرصورت شریک ہونگے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں