پنشن،گریجوایٹی کی ادائیگی میں تاخیر،ریلوے ملازمین کا احتجاج

 پنشن،گریجوایٹی کی ادائیگی میں تاخیر،ریلوے ملازمین کا احتجاج

ملتان(خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلوے کے پنشنرز نے اپنے حقوق کے لیے پرزور احتجاج کیا۔مظاہرین کی قیادت صدرریلوے پنشنرزایسویسی ایشن ملک نذر۔

،جنرل سیکرٹری طفیل خان بادوزئی،بشیرحسین قریشی،شریف اعوان،سلیم چشتی،یاسین خضری،جی آرگرمانی ودیگر مظاہرین نیشرکت کی۔اس موقع پراحتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ اور وزارت خزانہ کی جانب سے پنشن اور گریجوایٹی کی ادائیگی میں بلاوجہ تاخیر نے ان کی زندگی کو مہنگائی اور مشکلات کے بھنور میں دھکیل دیا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھاگروپ انشورنس،گریجوایٹی ،بیوگان کے امدادی چیک، فیئرویل گرانٹس و دیگر واجبات کی ادائیگی کی جائے ،ہم نے اپنی جوانی کے قیمتی سال ریلوے کی خدمت میں صرف کیے لیکن آج بڑھاپے میں ہمیں بے سہارا اور تنہا چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیماریوں اور بڑھاپے کے باوجود پنشن کی تاخیر اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی نے ان کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ۔ریٹائرڈ ملازمین نے ریلوے کے جنرل منیجر، سیکرٹری ریلوے اور سیکرٹری خزانہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ پنشن اور دیگر واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں تاکہ وہ اپنی باقی ماندہ زندگی سکون اور اطمینان کے ساتھ گزار سکیں۔اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہونے تو پنشنرز ملک گیر احتجاج کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں