ائیر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں کمی آرہی ہے :ڈپٹی کمشنر

 ائیر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں کمی آرہی ہے :ڈپٹی کمشنر

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کارروائیاں سے ائیر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں کمی آرہی ہے ۔

وہاڑی میں ائیر کوالٹی انڈیکس بتدریج کم ہو کر 138تک پہنچ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ ماحولیات، زراعت، ٹرانسپورٹ اتھارٹی، میونسپل کمیٹیز روزانہ کی بنیاد پر انسداد سموگ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں محکمہ ماحولیات نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 2 بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات کا اندراج کرایا سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور اور ٹریفک پولیس نے 17 گاڑیوں کے چالان، 2 گاڑیاں بند کرکے مالکان کو 38 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا گیاڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ تینوں تحصیلوں وہاڑی، بوریوالا اور میلسی میں روزانہ شاہراہوں اور بازاروں پر پانی کا چھڑکاؤجاری ہے اور ضلع بھر میں سموگ بارے آگاہی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں