خانیوال اڈا چوک موبائل مارکیٹ میں فحش فلموں کی بھرمار
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال شہر کا مشہور اڈا چوک موبائل مارکیٹ میں فحش فلموں کی دکانوں کی بھرمار، شہر کے عین وسط میں واقع چوک فحش فلموں کی وجہ سے بدنام ہونے لگا، مقامی پولیس اور ذمہ دار ادارے آنکھیں موند کر بیٹھ گئے ۔
شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر کے عین وسط میں واقع شانداراڈا چوک اور گردونواح کے علاقوں میں فحش فلمیں اپ لوڈ کرکے دینے والوں کی دکانو ں پر کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے ،دکانداروں نے بھاری کرایوں پر چھوٹی چھوٹی دکانیں لیکر نئی نسل کو گمراہ کرنے کا ٹھیکہ لے لیاہے ،شوقین افراد موبائل فونز،یوایس بیز اور ایس ڈی کارڈ میں فحش فلمیں اپ لوڈ کراتے دکھائی دیتے ہیں، صرف دس روپے کے عوض ہر قسم کی مطلوبہ فحش فلمیں ان دکانوں پر عام دستیاب ہیں، جن دفاتر میں لڑکے اور لڑکیوں اکٹھے کام کرتے ہیں اور سکولز و کالجوں میں اکٹھے تعلیم حاصل کرتے ہیں ان فلموں کی وجہ سے بیہودگی بڑھ رہی ہے ۔شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے ضلعی افسروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بے حیائی کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔