حکومت آئی ٹی کے شعبہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے ،عمران لیاقت

حکومت آئی ٹی کے شعبہ کو نقصان  پہنچانے سے گریز کرے ،عمران لیاقت

ملتان (کرائم رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ رشید آباد میں جنوبی پنجاب کے ضلعی میڈیا کوآرڈی نیٹرز کا اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی نے کی۔

شرکاء سے ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے آن لائن خطاب کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے کام کو میڈیا پہ منظم اور بہتر کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ عمران لیاقت بھٹی کا کہنا تھا کہ میڈیا جدید دور کا سب سے بڑا ہتھیار ہے ، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور ملک کا مستقبل ہیں ۔ نوجوان میڈیا کے ذریعے سے مایوسیاں پھیلانے والوں کی باتوں پر کان دھرنے کی بجائے سوشل میڈیا پر پاکستان کے سفیر بنیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں