بانی پی ٹی آئی احتجاج سے رہا نہیں ہوسکتے ،قانونی راستہ اپنائیں،سلطانہ شاہین
ملتان ( کرائم رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاج سے رہا نہیں ہو سکتے اسی لیے وہ قانونی راستہ اختیار کریں قوم کا وقت ضائع نہ کری، پی ٹی آئی ملک و قوم کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔
لیکن حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو ملک وقوم کو مزید بحرانوں میں مبتلا کرنے کے درپے ہیں جیل میں بیٹھ کر بھی خان اور اس کے چیلے ملک و قوم کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں معاشی استحکام اور بحرانوں سے نجات کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔