محکمہ صحت :ڈائیلسز مریضوں کیلئے نئے ایس اوپیز جاری

محکمہ صحت :ڈائیلسز مریضوں کیلئے نئے ایس اوپیز جاری

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے غیر تدریسی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ڈائیلسز کے مریضوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کئے ہیں تاکہ ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی، اور ایچ آئی وی جیسی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔

ایس او پیز کے مطابق، تمام نئے ڈائیلسز مریضوں کے لیے ڈائیلسز کے آغاز سے پہلے ہیپاٹائٹس بی، سی، اور ایچ آئی وی کے لئے سکریننگ لازمی ہوگی۔ باقاعدگی سے ڈائیلسز کروانے والے مریضوں کو ہر دو ہفتے میں سکریننگ کروانے کی ضرورت ہوگی، جبکہ ایک ہفتے سے زیادہ کے وقفے کے بعد آنے والے مریضوں کو دوبارہ سکریننگ کروانے کے بعد خدمات فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں، ایس او پیز کے تحت ایچ آئی وی مثبت مریضوں کو پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کلینک میں جائزے اور علاج کیلئے بھیجا جائے گا،۔ایس او پیز میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ جن ہسپتالوں میں 10یا اس سے زیادہ ڈائیلسز مشینیں موجود ہیں، انہیں HBV، HCV، اور HIVمثبت مریضوں کیلئے کم از کم ایک مشین مختص کرنی ہوگی، جو مریضوں کی تعداد کے مطابق ایڈجسٹ کی جا سکتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں