ڈی سی نے بغیر ناشتہ آنیوالے طلبہ کی تفصیل طلب کرلی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ڈسٹرکٹ سکول کونسل کو فعال کردیا ہے ۔
انہوں نے سکول کونسل اجلاس میں نجی سکولوں کے تعاون سے گزشتہ سال سے جاری ڈاپٹ دا چائلڈ پروگرام کا ڈیٹا مانگ لیا اورمحکمہ تعلیم کے ضلعی حکام سے سکولوں میں بغیر ناشتہ آنے والے طلبہ کی تفصیلات بھی طلب کرلیں -اجلاس میں ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہایم او یو کے مطابق ہر پراؤیٹ سکول 10 مستحق بچوں کو تعلیم دینے کا پابند ہے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد پبلک سیکٹر سکولوں کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے -سکولوں میں اساتذہ کی 100فیصد حاضریاں یقینی بنائی جائیں۔