مخدوم پور پہوڑاں اور عبدالحکیم میں ریسکیو سٹیشن قائم
خانیوال، عبدالحکیم ،مخدوم پور پہوڑاں ، (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) مخدوم پور پہوڑاں اور عبدالحکیم میں ریسکیو سٹیشن قائم کردیئے گئے ۔
ایم این اے محمد خان ڈاہا،ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل نے ڈی سی محمد علی بخاری کے ہمراہ دونوں پراجیکٹس کا افتتاح کردیا-حکومت پنجاب کی طرف سے عوامی خدمت کے دونوں پراجیکٹس 25کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے ہیں-افتتاحی تقریب میں ایمرجنسی سروس،بلڈنگز کے افسران اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی-ایم این اے محمد ڈاہا کا اس موقع پر کہنا تھاکہ حکومت عوام کی خدمت پر یقینی رکھتی ہے حلقہ کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا-ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مزید ترقیاتی پراجیکٹس بھی جلد مکمل ہونگے ۔