موٹر بائیکس کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، ریجنل ریسکیو آفیسر
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )موٹر بائیکس کی فراہمی اور بی وی ایچ تک مریضوں کا ریفرل اہم معاملہ ہے ،عمل درآمد کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا ،ریسکیوئرز پیشہ ورانہ مہارتوں میں مزید نکھار پیدا کریں گاڑیاں اور آلات ہمہ وقت تیار رکھیں ۔
ان خیالات کا اظہار ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شکیل احمد اور انچارج ریسکیو کہروڑ پکا محمد ارشد کے ہمراہ ریسکیو کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مریضوں کو ٹی ایچ کیو سے ڈی ایچ کیو کے بجائے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کرنے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جائے گا ،یہ ایک اہم ایشو ہے ۔ انہوں نے انچارج محمد ارشد کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے دستاویزات تیار کر کے بھجوائی جائیں ۔اسی طرح تحصیل کہروڑ پکا کے لیے 20 ایمرجنسی موٹر بائیکس اے ڈی پی میں شامل کر کے بہت جلد ریسکیوئرز کے حوالے کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر انہوں نے رضاکاروں کی موک ایکسرسائز کا بھی معائنہ کیا اور انہیں شاباش دی ۔