مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کی زیرحراست 2ملزم زخمی
ملتان(کرائم رپورٹر )تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے مبینہ پولیس مقابلہ اقدام قتل ڈکیتی کے مقدمہ میں زیر حراست2ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
تھانہ سیتل ماڑی کے زیر حراست ملزم ساجد اور اللہ دتہ کو دوران برآمد گی سرکاری ڈالہ میں سوار کرکے واپس تھانے لایا جارہاتھا کہ سوھنی دھرتی کالونی کے قریب چار مسلح افراد نے زیر حراست ملزموں کو چھڑانے کی غرض سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔زیر حراست ملزم ساتھیوں کی طرف بھاگے تو اپنے ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم فرار ہوگئے زخمی زیر حراست ملزموں کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا اور فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔