مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماں اور۔

 بچے کی صحت کے حوالے سے میگا پراجیکٹ ہسپتال کی صورت میں تکمیل کے قریب ہے ،اس سلسلے میں 8 ارب روپے کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال پر 80 فی صد کام مکمل کرلیا گیا ہے ،میگا پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرایکسین بلڈنگز محمد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال 2 سو بیڈز پر محیط ہے جس میں 8 گائنی آپریشن تھیٹر بنائے گئے ہیں۔محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات پر حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر محکمہ بلڈنگ کو منصوبہ فوری مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ 6منزلہ میگا ہسپتال کی عمارت کو جون 2026میں مکمل کیا جائے گا۔میگا پراجیکٹ مکمل ہونے سے ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں