خانیوال: گلیوں کی صفائی نہ ہونے سے گندگی کے ڈھیر

خانیوال: گلیوں کی صفائی نہ ہونے سے گندگی کے ڈھیر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)عرصہ دراز سے گلیوں کی صفائی نہ ہوسکی،سینٹری ورکر علاقے سے غائب، شکایات کے باوجود بھی گلیوں کی صفائی نہ ہوسکی۔۔۔

’گندگی سے موذی بیماریاں جنم لینے لگیں’اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ کالونی نمبر3گلی نمبر10سمیت تمام گلیوں کی صفائی عرصہ دراز سے نہ ہوسکی سینٹری ورکرز گھر بیٹھے بیٹھائے تنخواہیں وصول کرنے لگے عرصہ دراز سے سینٹری ورکر علاقے میں صفائی کیلئے نہ آیا اہل علاقہ کے مطابق میونسپل کمیٹی میں صفائی بارے شکایات بھی درج کروائی گھی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی اہل علاقہ نے کہاکہ گندگی کی وجہ سے پورے علاقے میں موذی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اعلیٰ حکام نوٹس لے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں