نشتر ٹو، سکیورٹی ودیگر ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج
ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ٹو ملتان کے سکیورٹی اور چینی ٹوریل کے ملازمین بھی تنخواہوں کی ادائیگی پر سراپا احتجاج، ہسپتال کے سامنے مین روڈ بلاک، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔۔۔
مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے کم از کم اجرت 37ہزار رکھی ہے ، سکیورٹی کمپنیاں ہسپتال کی ملکی بھگت سے ہمیں 18سے 20ہزار تنخوا ہ دے رہی ہیں وہ بھی تین سے ادا نہیں کی گئی،ہسپتال انتظامیہبات سننے کو تیار نہیں ،ہم غریب لوگ ہیں کدھر جائیں،ہمارے مالی حالات مزید خراب ہوگئے ہیں، بچوں کے لئے راشن تک خریدنا مشکل ہو گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ سے بات کریں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ اپنی کمپنی والوں سے بات کرو ہمارا آپ سے کوئی لینا دینا نہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں سب سے مہنگے سکیورٹی اور جینی ٹوریل کے ٹھیکے نشتر ہسپتال ٹو کو دیئے گئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ ان سے ذاتی مفادات اٹھا کر ہم سے دو وقت کی روٹی بھی چھین رہی ہے ، تنخواہوں کی ادائیگی نہ گئی تو وہ نہ صرف احتجاج جاری رکھیں گے بلکہ سنگین اقدامات کرنے پر بھی مجبور ہو جائیں گے ،بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور کہا کہ کچھ ہی روز میں ان کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔