ڈی سی مظفر گڑھ کے دورے ،محکموں کی کارکردگی کا جائزہ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے بہاری کالونی مظفرگڑھ اور جتوئی شہر کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ ستھرا پنجاب مہم میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے ،ستھرا پنجاب مہم میں درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے پوسٹ گریجویٹ کالج جتوئی میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اورکہاکہ طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میر والا کے دورہ کے موقع پر سکول کی بہتری اور بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے مختیاراں مائی شیلٹر ہوم کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او حسنین حیدر کے ہمراہ تحصیل جتوئی میں کھلی کچہری لگائی مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا اور ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔