سانحہ اے پی ایس کی درندگی ناقابل فراموش،جمعیت اہلحدیث

سانحہ اے پی ایس کی درندگی  ناقابل فراموش،جمعیت اہلحدیث

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی ،حافظ محمد یونس آزاد ،سید سبطین شاہ نقوی ،خالد محمود اعظم آبادی ،پروفیسر عبد الرزاق شاد مہر محمد عبداللہ ودیگر نے کہا ہے کہ۔۔۔

 آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والی سفاکیت اور درندگی اور سقوط ڈھاکہ کو ہم کسی صورت بھلا نہیں سکتے ،شہید بچوں کا آخر کیا قصور تھا مگر ملک و اسلام دشمن عناصر نے درس گاہ کو مقتل گاہ میں تبدیل کردیا ، معصوم بچوں کی چیخیں ہمیں سونے نہیں دیتیں۔۔، مولانا عبد الرشید حجازی نے مزید کہا کہ یہ قوم ایسے سانحات کی عادی ہوچکی ہے ، سقوط ڈھاکہ ، کراچی فیکٹری میں آگ سے 300سے زائد مزدوروں کو زندہ جلانے والوں ، ضیاء الحق کو بم دھماکوں میں شہید کرنے والوں ، سانحہ کلر کہار اور دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والے ہزاروں بے گناہوں کو بھی کسی صورت بھلا نہیں سکتے ۔ مگر ہم نے کبھی سوچا ہے کہ حکمرانوں ، سیاست دانوں ، پاک فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی کیوں نہیں کی۔آخر میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں