زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ، 3 افراد شدید زخمی
وہاڑی (خبرنگار ) نواحی چک نمبر 159 ڈبلیو بی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ، 3 افراد شدید زخمی ہوگئے تھانہ ٹھینگی کی حدود 159 ڈبلیو بی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہونے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔۔۔
مضروب پارٹی نے الزام لگایا کہ شہباز نامی شخص نے ان پر حملہ کر کے فائرنگ کی اور 3 افراد اقبال ، ارشد اور اظہر کو زخمی کردیا جبکہ دوسری جانب الزام علیہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مخالفین اقبال وغیرہ اس کے نام پر انتقال شدہ رقبہ پر قبضہ کر کے پانی لگا رہے تھے ۔