بین المذاہب امن کمیٹی ،عبدالرشید عطاری ضلع وہاڑی کے چیئرمین مقرر
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )بین المذاہب امن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ عرفان جاوید نے ممتاز عالم دین علامہ عبدالرشید عطاری المدنی کو ضلع وہاڑی کا چیئرمین مقرر کرتے ہوے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔۔۔
جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ امن کمیٹی کو ضلع تینوں تحصیلوں اور یونین کونسل کی سطح پر منظم کرکے متحرک عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لائیں تاکہ متحد ہو کر معاشرہ کی اصلاح کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکے