پولیو مہم:اسسٹنٹ کمشنر نے گھر گھر جا کر فنگر مارکنگ کی چیکنگ کی
![پولیو مہم:اسسٹنٹ کمشنر نے گھر گھر جا کر فنگر مارکنگ کی چیکنگ کی](https://dunya.com.pk/news/2024/December/12-18-24/news_big_images/2448809_90429254.jpg)
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز بھی اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے مختلف علاقوں میں جا کر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے گھروں پر دستک دے کر خود بچوں کی فنگر مارکنگ کی چیک کی اور کہا کہ انسداد پولیو ٹیمیں محنت او رلگن سے کام کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔