ہسپتال میں لگے قیمتی درخت فروخت کرنے کا نوٹس
جہانیاں(نمائندہ دنیا) ہسپتال میں لگے سبز قیمتی درخت کاٹ کرلاکھوں میں فروخت کر دئیے گئے ، عوامی شکایات پر ڈپٹی ڈی ایچ او نے نوٹس لے لیا ،جہانیاں کے نواحی گاوں 136دس آر کے بنیادی مراکز صحت سنٹر پر تعمیراتی کام چل رہاہے۔۔۔
بنیادی مراکز صحت کے سبز قیمتی درخت بااثر افراد کو مبینہ طور پر تین لاکھ میں بیچنے کا انکشاف ہوا ہے اہل علاقہ کا کہناتھاکہ قیمتی درخت کوڑیوں کے بھاؤ ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کردیا، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحان ذرائع کے مطابق بنیادی مراکز صحت سنٹر کی بلڈنگ بنانے کی آڑ میں درخت کاٹے گئے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال,سی ای او ہیلتھ خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحان کا کہناتھاکہ ذمہ داران کے خلاف محکمانہ سخت ایکشن لیاجائے گا