خلفاء کے ایام سرکاری طور پر منائے جائیں،ارشدالقادری
ملتان (کرائم رپورٹر )پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سالانہ خلیفہء اوّل بِلافصل سیدناابوبکرصدیقِ اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ مارچ کاانعقاد کیا گیا۔
جس کی قیادت صوبائی ناظم اعلیٰ مرزا محمدارشدالقادری، علامہ سعید اخترقادری، صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین، مظہرفاروق بھٹہ، مرزااصغرعلی ، علامہ لیاقت حسین سعیدی، ذیشان شانی، رب نوازپپوبٹ نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد کے مطابق چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پرمنائے جانے اور تعطیل کا اعلان کیاجائے ۔ خلیفہ اوّل بِلافصل سیدناابوبکرصدیق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خاتم النبیین سردارِ مرسلین علیہ الصلوۃ والسلام کے پردہ فرمانے کے بعداپنی خداداد صلاحیتوں سے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی خلافت ونیابت کا حق اداکردیا۔ سوشل میڈیا پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت گستاخیاں کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہئے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تمام صحابہ کرام واہلِ بیتِ پاک اورامہات المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کاادب احترام ہردم پیش نظر رکھتے ہوئے زندگی گزارنی چاہئے ۔دنیاکی عیش عشرت کی خاطر دنیاوی مال و دولت کے عوض پاکانِ امّت پرہرزہ سرائی کرکے قبر وحشر میں بربادی کاسامان نہیں کرناچاہئے ۔