شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ قابل مذمت ،مخدوم احمد

شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ قابل مذمت ،مخدوم احمد

ملتان( لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے میڈیا بیان میں کہا دہشت گرد ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی ہمت و حوصلہ کم نہیں کر سکتے ۔

پیپلزپارٹی کا ہر عہدیدارا و کارکن ان سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا لیکن اپنے وطن پر آنچ نہیں آنے دی۔ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے 16 شہید جوان پوری پاکستانی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں پوری قوم دعا گو ہے اور ان سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے موجودہ سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی تھی کہ عمران نیازی ڈیل نہیں کرے گا لیکن اب اسٹیبلشمنٹ اور ٹرمپ کے پاوں پڑنے کو تیار ہے ۔ ان کا مشن ملک میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں موجودہ جغرافیائی حالات، شام میں بدلتی صورتحال کے بعد صیہونی و قادیانی ایجنٹوں کے سامنے واحد رکاوٹ ایک مضبوط ایٹمی ریاست پاکستان ہے اور ہندوتوا اور سواستیکا پلان کی تکمیل کیلئے پاکستان کا بطور ریاست کمزور ہونا لازمی ہے لیکن پی پی قیادت ایسی سازشیں ناکام بنادے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں