گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ،کامران عامر
ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان نے اتوار کے روز شہر کے مختلف گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے چرچ انتظامیہ سے ملاقات کی اور سکیورٹی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ گرجا گھروں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی ہدایت دی گئی ہے اور سکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سلسلے میں مکمل طور پر فعال ہیں۔ چرچ انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات پر پولیس کے کردار کو سراہا۔