سکولوں میں سموگ ایکشن پلان پر عمل کا فیصلہ

سکولوں میں سموگ ایکشن پلان پر عمل کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر) سکولوں میں سموگ ایکشن پلان پر عمل کرانے کافیصلہ تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے سموگ ایکشن پلان جاری کردیا۔

 تمام سی ای اوز کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جنوری کے مہینے میں سموگ کی روک تھام کے لیے سکولوں میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں جس کے بعد محکمہ سکولز نے مراسلہ جاری کردیا ۔جس میں کہاگیاہے کہ سکولوں کے کھلنے پر سموگ کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا، اور سموگ سے بچاؤ کے لئے سکولوں کے اوقات کار کو مناسب طور پر ترتیب دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، چھٹیوں کے دوران سموگ کی آگاہی بڑھانے کے لیے ای لرننگ کے انتظامات بھی کئے جائیں گے ۔مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر ان اقدامات کی تصاویر فراہم کی جائیں، اور جن ایجوکیشن اتھارٹیز نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں