پلاسٹک اشیاء کے استعمال کی پابندی بارے نئی حکمت عملی تیار
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے پلاسٹک اشیاء کے استعمال کی پابندی بارے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔
جس کے تحت پلاسٹک اشیاء بنانے ، تقسیم اور ری سائیکل کرنے والوں کی ای پی اے سے رجسٹریشن شروع کردی گئی۔ادارہ تحفظ ماحول نے پروڈیوسرز، ڈسٹری بیوٹرز کنزیومرز کی رجسٹریشن شروع کردی ہے کلیکٹرز اور ری سائکلرز کو بھی رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاسٹ منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رجسٹریشن کیلئے پورٹل EPD Punjab کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے رجسٹریشن بارے مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن 1373 پر بھی کال کی جاسکتی ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے کہا کہ پلاسٹک پر پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔ 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگ بنانا،فروخت کرنا ہے ۔