ن لیگ نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی معراج پر پہنچایا،فاروق عاربی
مونڈکا (نامہ نگار)ن لیگ نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی معراج پر پہنچایا، ورثہ میں ملنے والی تباہ حال معیشت اور سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح کا حصول وزیر اعظم اور کابینہ کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے ۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن شاہجمال کے صدر ملک محمدفاروق عاربی نے میڈیا ٹاک میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے خلاف سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور اڑان پاکستان کے تحت ملک کو ترقی کی منازل طے کرتا دیکھیں ، میثاق معیشت کیطرف آئیں۔