وہاڑی روڈ کی تعمیر کیلئے 12ارب کے فنڈز منظور

وہاڑی روڈ کی تعمیر کیلئے 12ارب کے فنڈز منظور

ملتان ( وقائع نگار خصوصی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ملتان ڈویژن کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔حکومت پنجاب نے وہاڑی روڈ کی تعمیر کی منظوری دیدی۔

 اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا کہ 90کلومیٹر کے ایک کیرج وے کی تعمیر کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ بابر چوک تا ضلع وہاڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز ماہ فروری میں کر دیا جائے گا۔ 20 کلومیٹر ضلع ملتان، 10 کلومیٹر ضلع خانیوال ، 60 کلومیٹر ضلع وہاڑی سے لنک ہوگی۔13 ارب روپے کے وہاڑی روڈ دوسرے کیرج وے کی سکیم ایکنک میں منظوری کے مراحل میں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہائی ویز کو سکیم کے آغاز کیلئے فوری اقدامات کرنے اور منصوبے کی تکمیل میں بہترین تعمیراتی میٹریل استعمال کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں