سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شروع کردی،محمد علی بخاری

سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شروع کردی،محمد علی بخاری

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری تعلیمی اداروں میں۔

 خصوصی داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت تمام بچوں کو تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرکے انکا مستقبل محفوظ بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز جامع العلوم مدنی چوک میں داخلہ مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں میں کتب اور تحائف بھی تقسیم کئے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی جانب سے تعلیمی اداروں کی سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز جامع العلوم ہائی سکول میں تعلیمی سہولیات کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبائکی تعلیمی قابلیت کا امتحان لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں