ونڈا جات کی تقسیم میں وراثتی انتقال پہلی ترجیح،وسیم حسن

ونڈا جات کی تقسیم میں وراثتی انتقال پہلی ترجیح،وسیم حسن

لودھراں (سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ مشترکہ کھاتوں کی تقسیم پلس کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے ، ونڈا جات کی تقسیم میں وراثتی انتقال پہلی ترجیحی ہوگی اور زندہ افراد کے ونڈا جات بنائے جائیں گے ۔

 انہوں نے ریونیو افسروں پر زور دیا کہ وہ ونڈاجات دفاتر میں بیٹھ کر بنانے کی بجائے نمبرداروں کے ڈیرہ جات پر جا کر بنائیں ۔ پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع لودھراں کے 81 ہزار 690کھیوٹ، 11 لاکھ5 ہزار 311 زمین مالکان اور 8لاکھ 58 ہزار785 خسراجات کو پلس پراجیکٹ کے تحت جدید نظام پر منتقل کیا جائے گا۔ اجلاس میں پلس پراجیکٹ، موضع ڈیجیٹلائزیشن، اربن ریکارڈ کی ڈیجٹیلائزیشن، ڈیجیٹل نقشہ جات اور سرکاری اراضی کی ڈائریکٹری کے علاوہ مشترکہ کھاتوں کی تقسیم بارے جائزہ لیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مشترکہ کھاتوں کو ختم کر کے پارسل بنانے کے پراجیکٹ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے نیزضلع کو چار حصوں میں تقسیم کرکے ونڈاجات کو جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر کیا جائے گا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی ، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح ، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور غلام مصطفیٰ جٹ سمیت پلس پراجیکٹ کے متعلقہ افسر موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں