ٹرک ڈرائیورز سے بھتہ لینے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
۔شاہ شمس پولیس کو ٹریفک وارڈن محمد موسیٰ نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ دو نامعلوم اشخاص ٹرک ڈرائیوروں سے ناجائز طریقے سے بھتہ وصول کرکے شہر میں داخل کروارہے ہیں موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کو دیگر ملازمین کے ہمراہ قابو کیا جن کی شناخت عامر اور رضوان کے نام سے ہوئی پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔