مویشی پال حضرات کی شکایات پرمیڈیسن کمپنی کیخلاف کارروائی

گڑھا موڑ (نامہ نگار )مویشی پال حضرات کی شکایات پرمیڈیسن کمپنی کیخلاف کارروائی، چودھری میڈیسن کمپنی برانچ نمبر2 گڑھا موڑ سے ۔
نمونے لیکر ملتان لیبارٹری ارسال،ڈرگ انسپکٹرسان امجد بٹ کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے پر کارروائی کریں گے ، متاثرہ کاشتکار کا کہنا ہے منہ کھر کی بیماری کی دو وائل خرید کر لگائیں تو مویشی پہلے سے بھی زیادہ بیمار ہو گئے ،اعلیٰ حکام انصاف فراہم کریں، اہل علاقہ کے ہمرا ڈرگ انسپکٹر کو شکایت۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 184 ڈبلیو بی غربی کے رہائشی کاشتکار مویشی پال محمد حسین نے اپنے فارم پر 100 بچھڑے پال رکھے ہیں، منہ کھر کی بیماری کے انسداد کے لیے چودھری میڈیسن کمپنی برانچ نمبر2 گڑھا موڑ سے 5300 روپے مالیت والی دو وائل خرید کر لگائیں تو مویشی مزید بیمار ہوگئے ۔محمد حسین نے میڈیسن کمپنی کے مالک محمد جبار عامر سے وضاحت طلب کی تو وہ مشتعل ہوگیا۔شکایت پر ڈرگ انسپکٹر نے چھاپہ مارا تومالک ادویات کی کمپنی انوائس پیش نہ کر سکا جس پر ڈرگ انسپکٹر نے محمد جبار عامر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعددادویات کے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوا دئیے ۔