ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا دورہ جہانیاں ،محکمانہ کارکردگی کا جائزہ

جہانیاں(نمائندہ دنیا)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن کا تحصیل جہانیاں کا دورہ، محکمانہ کارکردگی کا جائزہ ۔۔۔
تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے تحصیل جہانیاں کا تفصیلی دورہ کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں تحصیل بھر کے تمام افسروں نے شرکت کی، محکمانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے ناقص گوشت فروخت کرنے والے قصابوں اور کارآمد مادہ جانوروں کے غیر قانونی ذبح میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے تحصیل بھر میں محکمہ لائیو سٹاک کی سروسز کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ مزید برآں ویٹرنری ہسپتالوں اور دفاتر میں شجرکاری مہم کے آغاز کی بھی ہدایت کی تاکہ سرسبز اور بہتر ماحول کو فروغ دیا جا سکے ۔