چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں جاری، شہری غیر محفوظ
ملتان(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں صغیر احمد اور۔۔
اس کے بھائی وحید احمد سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 16ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے نعیم اللہ سے تین مسلح ڈاکو نقدی و موبائل لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ارشاد سے تین نامعلوم ملزموں نے موبائل چھین لیا احمد سے بھی ملزم موبائل لے گئے تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں اسلام ایوب سے تین ڈاکو ئوں نے دو موبائل فونز چھین لئے ۔ حسن سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا گیا، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں شمائلہ غفور سے ڈاکو موبائل فون لے گئے جبکہ مسعود ،علمدار حسین ،محمد احمد ، محمد شہزاد ، اعجاز ،عمران ،شوکت ،علی ،سعید ،رمضان ،عاقب ،نذر حسین ، جہانزیب ،مظہر ،رابعہ ستار ،محمد رضا ،شاہد یوسف ،شوکت علی ،شکیل احمد ،حسن رضا ،محمد شفیق ،عثمان ،اشفاق ،ریاض عاصم شاہ، رضیہ بانو،ساجد علی ،ریحان اور محمد آصف کی لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔